فضل الرحمن نے متحدہ اور ن لیگ میں ثالثی کرانے سے انکار کر دیا

کراچی: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم کیو ایم اور حکومت کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کے معاملے کو زندگی کا بدترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ اور پھر واپسی سمجھ سے بالاتر عمل ہے۔

گزشتہ روز ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور جمہوریت کے تسلسل کوبرقراررکھنے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان صلح کے لیے ثالث کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا تھا، دوبارہ اگر مجھ سے رابطہ کیا گیا اور مذاکرات کے لیے کہا گیا تو میں معافی طلب کروں گا۔