سلمان، سنجے دت میں سرد جنگ کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی: سنجے دت اور سلمان خان ایک دوسرے کو بھائی کا درجہ دیتے اور مانتے آئے ہیں لیکن اب ان دونوں کے درمیان گہری دوستی میں بھی دراڑیں پڑنے لگی ہیں اور اس کی وجہ ہے ان کی سابقہ دوست کترینہ کیف کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور سمجھے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے سنجے دت سے بھی تعلقات خراب ہورہے ہیں سنجے دت کی زندگی میں آنے والے عروج وزوال پر معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں سنجے دت کا مرکزی کردار ررنبیر کپور ادا کریں گے لیکن سلمان خان اس سے خوش نہیں۔