پاکستان کے فائنل جیتنے کی پیشگوئی

نئی دہلی: سائنٹیفک ماہر نجوم نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے لیگ مرحلے میں بھارتی ٹیم  پاکستان پر غالب رہے گی لیکن اگردونوں ممالک فائنل میں مدمقابل آئے گا تو پھر ایسا نہیں ہوگا۔

روایتی حریف 19 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں برسرپیکار ہوں گے، بھارتی نجومی گرین اسٹون لوبو نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر پاکستان فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تو پھر فاتح بن سکتا ہے، وہاں بھارت بھی گرین شرٹس کا راستہ نہیں روک پائے گا، انھوں نے یہ پیشگوئی سائنسی بنیادوں پر کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے، تاہم لیگ مرحلے میں وہ بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔