پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

ممبئی: پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا قمر رواں برس بالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ڈرامہ سیریل ’’ڈائجسٹ رائٹر‘‘ اور’’بنٹی آئی لو یو‘‘ سے شہرت حاصل کی، انہوں نے میزبانی اور مزاحیہ شوز میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ پاکستانی افسانہ نگار سعادت حسین منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم ’’منٹو‘‘ میں ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا کردار نبھا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تاہم اب پاکستانی اداکارہ بھارتی فلم نگری میں فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے مدمقابل فلم سے بھارتی فلم نگری میں اپنے فنی سفر کا آغاز کریں اور فلم کی ہدایت کاری مشہور فلمساز سکیت چوہدری کریں گے جب کہ  فلم کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ صبا قمر جولائی میں بھارت روانہ ہوں گی۔