اداکارہ جیا بچن 68 برس کی ہوگئیں، سالگرہ فیملی کیساتھ منائی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیا بچن 68برس کی ہوگئیں، انھوں نے گزشتہ روز 9اپریل کو اپنی سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی۔

وہ 9 اپریل 1948 کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں پیدا ہوئیں۔اپنے کیرئیرکی شروعات 1963میں چائیلڈ اسٹار کی حیثیت سے کی۔بالی وڈ میں بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم’’گڈی‘‘ تھی۔فلم بنسی برجو اور زنجیر میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے اس جوڑی نے 1973میں شادی کرلی۔ جیا بچن امیتابھ بچن کے ساتھ انتہائی کامیاب اور مثالی زندگی گزار رہی ہیں۔