پاسپورٹ کی معیاد 5 سال سے بڑھا کے 10 سال کردی گئ

اسلام آ باد: وزارت داخلہ نے مرد حضرات کے پاسپورٹ کی معیاد 5 سال سے بڑھا کے 10 سال کردی ہے۔خواتین اور بچوں کو یہ سہولت نہیں ملے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کی معیاد 5  سے 10  سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستانی شہریوں کو 10  سالہ معیاد کے پاسپورٹ میسر ہوں گے۔

5 یا 10سالہ معیاد کے پاسپورٹ کا اجرا شہریوں کی صوابدید پر ہوگا تاہم خواتین اور بچوں کو 10 سالہ معیاد کے پاسپورٹ کا اجرا نہیں ہوگا۔ 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 3  ہزار اور ارجنٹ فیس 5 ہزار روپے ہوگی۔