غلط ڈرائیونگ پر اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کا چالان

ممبئی:  بالی وڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو اس وقت سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب غلط ڈرائیونگ پر پولیس اہلکار نے نہ صرف ادیتی راؤ کی گاڑی کا چالان کردیا بلکہ انھیں پہچاننے سے بھی انکار کردیا۔

واقعہ نائیڈا کے علاقے میں پیش آیا۔ادیتی راؤ کے ڈرائیور نے شارٹ کٹ کے چکر میں گاڑی ون وے سے نکالنے کی کوشش کی جس پر اہلکار نے انھیں روک لیا اور لائسنس طلب کیا۔

وہاں جمع ہوجانے والے لوگوں نے ادیتی راؤ کو پہچان لیا اور اہلکار کو کہا کہ وہ اداکارہ کو جانے دے لیکن اہلکار نے کہا کہ وہ انھیں نہیں پہچانتا اس لیے 700روپے کا چالان تو انھیں بھرنا ہی پڑے گا۔بے چاری ادیتی راؤ کی جان چالان کٹوانے پر ہی چھوٹی۔