کوہاٹ میں ٹرک ٹول پلازہ سے ٹکرا گیا، 3 افراد جاں بحق

کوہاٹ: انڈس ہائی وے پر ٹرک ٹول پلازہ سے ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی  ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر ٹول پلازہ سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں  3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا کہ حادثے کے بعد کوہاٹ سے پشاور جانے والا روڈ بند کردیا گیا ہے جب کہ ڈارئیور کی تلاش جاری ہے۔