نئی فلم جلد شروع کرنا چاہتا ہوں،جاوید شیخ

کراچی:  پاکستان فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال بہت حد تک اطمینان بخش ہے،کراچی میں بننے والی فلمیں ان دنوں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں،میری فلم ’’سوال سات سو کروڑ کا‘‘ اس عید پر ریلیز کی جارہی ہے جو موضوع کے اعتبار سے ایک شاندار فلم ہوگی۔

یہ بات معروف اداکار جاوید شیخ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا میں نے اپنی نئی فلم’’وجود‘‘ کا میوزک مکمل کرنے  کا کام تیز کردیا ہے جلد فلم کی موسیقی کا یہ مرحلہ مکمل کرلیا جائے  جس کے بعد   فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا، انھوں نے کہا میری کوشش ہوگی یہ فلم انڈسٹری  میں ایک  سنگ میل ثابت ہو۔