پریانکا چوپڑا کی نانی انتقال کر گئیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نانی 94برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ پریانکا چوپڑا نانی کے انتقال کی خبر ملتے ہی فوری طور پر وطن واپس پہنچ گئیں۔

اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نانی نے ہمیشہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، وہ انتہائی پر عزم خاتون تھیں۔ ایسے اچھے لوگ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا کی جانب سے نانی کیساتھ انکی94ویں سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی۔