فوج کا آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے پوسٹرز پر پاک فوج کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج یا اس سے منسلک ادارے کا ان پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر کے ساتھ پوسٹرز لگائے گئے ہیں جن پر آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسلام آباد میں فوج کی حمایت میں پوسٹرلگانا ہمیں خوفزدہ کرنے کی حکومتی چال ہے، اعتزاز احسن

ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹرز پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج یا اس سے منسلک ادارے کا ان پوسٹرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ’’موو آن پاکستان‘‘ نامی تنظیم نے ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز آویزاں کیے ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’جانے کی باتیں ہوئیں پرانی۔۔خدا کے لئے اب آجاؤ‘‘۔