ملتان میں ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4 بچے جاں بحق

ملتان: پل مظفرآباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں میں پل مظفر آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 4 بچے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سالہ مجاہد، 13 سالہ وسیم، 5 سالہ خلیل اورحاجی نورشامل ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا اورفرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔