لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد دب گئے

لاہور: کاہنہ میں مکان کی چھت گرنے سے 14 افراد ملبے تلے دب گئے جس کے باعث 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں جب کہ دیگر افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے افراد کو نکالا جن میں سے 2 خواتین کو شدید زخمی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔