وہ دن دور نہیں جب پی آئی اے دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں شامل ہوگی، مریم نواز

 لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب پی آئی اے دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں شامل ہوگی۔

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے کے لیز پر حاصل کردہ طیاروں کی تصاویر شئیر کیں۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیرلائن نے نئے طیارے لیز پر حاصل کرلیے اور اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب پی آئی اے دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں شمار ہوگی۔ مریم نواز نے وزیراعظم کے بارے میں اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ نواز شریف کا دور ہے۔