افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، عبدالقادر بلوچ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں 31 دسمبر سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جائےگا۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات كے دوران وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے بتایا كہ پاكستان میں موجودہ وقت میں 70 فیصد افغان مہاجرین كیمپوں سے باہر ہیں جو زیادہ تر افغانی بڑے شہروں كے ارد گرد رہ رہے ہیں جب کہ اب ان كی رجسٹریشن افغان حكومت خود كرے گی۔ انہوں نے کہا حكومت نے فیصلہ كیا ہے كہ افغان مہاجرین كی واپسی كی مدت میں 31 دسمبر سے زیادہ توسیع نہیں كی جائے گی جب کہ اس حوالے سے افغان حكومت کو بھی منصوبہ پیش کرن کا کہا گیا ہے۔