پاپائے کلیسا پوپ فرانسس پاؤں پھسلنے سے زمین پر گر پڑے

وارسا: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس پولینڈ کے دورے کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث زمین پر گر پڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاپائے کلیسا پوپ فرانسس پولینڈ کے دورے کے دوران ایک تقریب میں شرکت کے لئے آ رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے کے باعث زمین پر گر پڑے تاہم وہ جلد ہی سنبھل گئے اور چوٹ لگنے سے محفوظ رہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پوپ فرانسس نے پناہ گزینوں کے پیروں کو دھوکر بوسہ دیا

ویٹی کن کے ترجمان نے پوپ فرانسس کے پولینڈ میں گرنے کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاپائے کلیسا ذبح خانے کی جانب جا رہے تھے تاہم وہ چوٹ لگنے سے مکمل طور پر محفوظ رہے، بعد ازاں پوپ فرانسس نے چرچ میں جمع لوگوں سے خطاب بھی کیا۔