بالی ووڈ فلم ’’کرش 4‘‘21 دسمبر2018 کوریلیزہوگی

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کی سپر ہیرو فلم سیریز ’’کرش‘‘  کی چوتھی فلم ’’کرش 4‘‘ کے ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریتک روشن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ ان کی فلم ’’کرش 4 ‘‘21 دسمبر 2018 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی دوسری طرف ان کے والد راکیش روشن نے بھی ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ’’کرش ‘‘سیریز کی چوتھی فلم 2018 میں کرسمس کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔