پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

 اسلام آباد: یكم اكتوبر سے پٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے تك اضافے كی سمری بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع كے مطابق اوگرا نے یكم اكتوبر سے پٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں میں ردوبدل كی سمری تیار كركے وزارت پٹرولیم كو بھجوا دی ہے جس میں پیٹرول 10 پیسے، ہائی اوكٹین 3.55 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.81 روپے اضافے كی تجویز دی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مٹی كے تیل كی قیمت میں 2.71 روپے اضافے كی تجویز دی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل كی قیمت میں 0.28 پیسے كمی كی تجویزدی گئی ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں میں كمی بیشی كا حتمی فیصلہ وفاقی حكومت كرے گی۔