پنجاب میں پیپلز پارٹی کو فعال کرنے کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری کے لیے پنجاب میں پارٹی کو منظم اور فعال کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔

اس سلسلے میں پارٹی کے متحرک اور نظریاتی جیالوں کو اہم ذمے داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں سابق وزیر قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر بنایا جائے گا، جس کا اعلان آج متوقع ہے۔