پریکٹس سیشن کے دوران اعصام الحق کی راجرفیڈرر سے ملاقات

میلبورن: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سوئس ماسٹر راجرفیڈرر سے ملاقات کی۔

پریکٹس کے دوران اعصام نے فیڈررکو قریبی کورٹ میں کھیلتا دیکھ کر ان سے بات چیت کی، اس دوران دونوں پلیئرز نے کھیل سے متعلق گفتگو کی، اعصام نے فیڈرر کو اپنا فیورٹ پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوئس اسٹار کی کھیل سے لگن دیگر کھلاڑیوں کیلیے بھی مشعل راہ ہے، واضح رہے کہ اعصام سیزن کے پہلے گرینڈ سلم کے مینز ڈبلز میں حصہ لے رہے ہیں، فیڈرر سنگلز کے مین ڈرا میں شامل ہیں، انھوں نے انجری مسائل کے سبب 6 ماہ کی طویل غیرحاضری کے بعد پرتھ ہوپ مین کپ مکسڈ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کی تھی۔