پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر سرحدپار سے کیا گیا حملہ ناکام، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج نے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی تاہم فوری جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔