باکسرعامرخان بھارت میں باکسنگ لیگ کرائیں گے

نئی دہلی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان بھارت میں باکسنگ لیگ کرائیں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھارت میں پروفیشنل باکسنگ لیگ منعقد کریں گے، سپر لیگ کے نام سے یہ ایونٹ 7 جولائی سے 12 اگست تک منعقد ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عامرخان رمضان کے بعد رنگ میں اتریں گے

باکسر عامر خان یہ لیگ آئیبا پروباکسنگ کی شراکت سے منعقد کررہے ہیں، برطانوی بزنس مین بل ڈوسانج ایس بی ایل کے بانی چیف ایگزیکٹیو ہوں گے۔