ثانیہ مرزا پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر نہیں دیکھ پائیں گی

نئی دہلی:  ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر نہیں دیکھ پائیں گی۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مصروف ہوں گی اس لیے برمنگھم نہیں آ سکیں گی۔

یاد رہے کہ فرنچ اوپن کا کوالیفائنگ مرحلہ22 مئی سے شروع ہوچکا جبکہ مین راؤنڈ کا آغاز 28 تاریخ سے ہوگا۔