کاؤنٹی میچ میں میسن کرین نے ’ڈبل باؤنس‘ گیند سے ڈین ایلجر کو آؤٹ کردیا

 لندن:  کاؤنٹی میچ میں ہیمپشائر کے لیگ اسپنر میسن کرین نے ’ڈبل باؤنس‘ گیند سے ڈین ایلجر کو آؤٹ کردیا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایلجر کو گیند کرنے کے دوران 20 سالہ نوجوان بولر کی ڈلیوری ٹائمنگ گڑبڑ ہوئی جس کی وجہ سے بال نے وکٹ پر 2 مرتبہ باؤنس کیا۔

ایلجر نے اسے سوئپ کرنا چاہا مگر وہ سیدھی وکٹوں میں جاگھسی، بیٹسمین کو اپنے اس انداز میں آؤٹ ہونے پر یقین نہ آیا اور وہ شرمندگی سے سر ہلاتے ہوئے پویلین واپس لوٹ گئے، دوسری جانب خود میسن کرین بھی ڈبل باؤنس گیند پر شرمندہ دکھائی دیے۔