نواب شاہ میں مسافرکوچ کی رکشے سے تصادم میں 5 افراد جاں بحق

نواب شاہ: قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ چنگچی رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ میں قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ چنگچی رکشے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 بچوں سمیت 5 افراد موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔