کریبیئن لیگ میں براوو اور میکولم کی طوفانی اننگز، نائیٹ رائیڈرز 8 وکٹ سے کامیاب

سینٹ کٹس: کریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرمباگو نائیٹ رائیڈرز نے براوو اور میکولم کی طوفانی اننگز کی بدولت سینٹ کٹس پیٹریاٹس کو 8 وکٹ سے شکست دیدی۔

کریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرمباگو نائیٹ رائیڈرز نے براوو اور میکولم کی طوفانی اننگز کی بدولت سینٹ کٹس پیٹریاٹس کو 8 وکٹ سے شکست دیدی۔ پیٹریاٹس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، کپتان کرس گیل 47 گیندوں پر 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رونزفورڈ بیٹن اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نائٹ رائیڈرز نے 3.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، بعد ازاں ٹیم کو 6 اوورز میں 86 رنز کا ہدف دیا گیا۔ برینڈن میکولم اور ڈیرن براوو نے 5.1 اوورز میں فتح سے ہمکنار کروا دیا۔ میکولم 14 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 40 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ براوو نے صرف 10 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ براوو مین آف دی میچ قرار پائے۔