این اے 120 میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، شاہ محمودقریشی

ملتان: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور سرکاری وسائل کا بھی بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

ملتان میں میڈیا کےنمائندوں سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور سرکاری وسائل کا بھی بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، حلقہ میں شریف خاندان نےبہت سرمایہ لگایا لیکن میڈیا سروے کے مطابق عوام ان سے مطمئن نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں، عمران خان، اسد عمر، جہانگیرترین اور شفقت محمود این اے 120 میں کمپین نہیں کرسکتے لیکن(ن) لیگ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی۔ ان کا کہنا تھا کہ  منگل کو ہونے والے اجلاس میں ہم صدرٹرمپ کے خلاف پاکستان کا واضح موقف دینے کی کوشش کریں گے،امریکا بھارت کے ساتھ ملکر پاکستان کوسفارتی طورپرتنہا کرنا چاہتا ہے مگران کی خواہش خواب ہی رہے گی۔