قومی باکسر محمد وسیم کی جورلی ایسٹاراڈا سے 23 ستمبر کو فائٹ شیڈول

لاہور: قومی باکسر محمد وسیم سلور فلائی ویٹ چیمپئن انٹرنیشنل رینکنگ چیلنج فائٹ کیلیے باکسر جورلی ایسٹاراڈا کے مدمقابل آئیں گے۔

قومی باکسر کو فائٹ کی تیاری کیلیے جیف مے ویدر کی خدمات حاصل ہیں جو کہ مہنگی ترین فائٹ جیتنے والے باکسر فلائڈ مے ویدرکے چچا ہیں۔ ادھر پاکستانی باکسر محمد وسیم  یہ مقابلہ بھی جیتنے کیلیے پر امید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تیاریاں بھر پور ہیں، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرنے کی کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ یہ مقابلہ 23 ستمبر کو کولمبیا میں شیڈول ہے اور چیلنج فائٹ میں مدمقابل جورلی ایسٹاراڈا سابق ڈبلیو بی اور ورلڈ ٹائٹل چیلنجر رہ چکے ہیں۔