آسکر ایوارڈز 2013 کی رنگا رنگ تقریب کا میلہ لاس اینجلس میں سج گیا

لاس اینجلس: فلمی دنیا کے سب سے بڑے 85 ویں آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا میلہ لاس اینجلس میں سج چکا ہے۔

آسکر ایوارڈز2013 کی تقریب کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور دنیا بھر کا میڈیا ان ایوارڈز کو کور کرنے ہالی ووڈ نگری پہنچ گیا ہے۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب ڈولبے تھیٹر میں منعقد کی جائے گی اور اس سال امریکی صدر ابراہم لنکن کی زندگی پر بننے والی فلم ’لنکن‘ 12 نامزد گیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

فلم ’لائف آف پائی‘ کو 11 نامزدگیاں ملی ہیں، فلم’سلور لائننگ پلے بک‘ 8 نامزدگیاں پانے میں کامیاب ہوئی، یہ فلم گزشتہ 30 سالوں میں اداکاری کے چاروں شعبوں میں نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی فلم ہے۔ یہ فلم انڈیپینڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز میں بھی 4 ایوراڈزحاصل کر چکی ہے ۔ آرگو۔زیرو ڈارک تھرٹی، لا میزرابیل اور بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ بھی سال کی بہترین فلم کی دوڑ میں شامل ہیں۔