کراچی: بھتہ نہ دینے پرپیٹرول پمپ پر کریکرحملہ، 4 افراد زخمی

کراچی: لسبیلہ میں بھتہ نہ دینے پر پیٹرول پمپ پر کریکرحملے میں 4 افراد زخمی جب کہ پیر آباد میں کریکر پھٹنے سے بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لسبیلہ میں نشتر روڈ پر موٹر سائیکل پر سوارنامعلوم ملزمان بھتہ نہ دینے پر پیٹرول پمپ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے  پھٹنے کے نتیجے میں  4 افراد زخمی ہوگئے،واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، دوسری جانب پیر آباد کے علاقے میں بھی ایک گھر میں کریکر پھٹنے سے  بچی زخمی ہوگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی گلی میں کھیلتے ہوئے کریکر اٹھا لائی تھی جودھماکے سے پھٹ گیا۔