دالبندین میں مسافرکوچ اورٹرالر میں تصادم  سے 11 افراد جاں بحق

چاغی: دالبندین کے قریب مسافرکوچ اورٹرالرمیں تصادم سے 11 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

لیویز اوراسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر کوچ دالبندین کے قریب لاگاپ کےمقام پر ٹرالر سےٹکرا گئی جس  کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور29 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد دالبندین اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اورشدید زخمیوں کوکوئٹہ ریفرکردیا گیا ہے۔