پاکستان کا ڈرامہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، طلعت حسین

شوبز رپورٹر  بدھ 10 اپريل 2013
آج پڑوسی ملک کے ڈراموں نے ہماری خواتین کی خواہشات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، طلعت حسین       فوٹو: فائل

آج پڑوسی ملک کے ڈراموں نے ہماری خواتین کی خواہشات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، طلعت حسین فوٹو: فائل

کراچی: سینئر اداکار طلعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈرامہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے جس کی وجہ پڑوسی ملک کو کاپی کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت مدت سے ہم ایک ہی بات پر جنگ کررہے ہیں کہ جو کچھ بھی اس وقت ٹی وی پر ڈراموں کے ذریعے دکھایا جارہا ہے اسکو روکا جائے اور اپنے ملک میں معیاری ڈرامے اور فلمیں بنائی جائیں مگر میری بات پر دھیان نہیں دیا گیا۔

آج پڑوسی ملک کے ڈراموں نے ہماری خواتین کی خواہشات کا دائرہ وسیع کردیا ہے جب کہ جن ڈراموں سے یہ سب کچھ ہواہے اس ملک میں غربت کا یہ عالم ہے کہ محل تودورکی بات وہاں رہنے کے لیے گھر کا ہونا بڑی بات ہے انھوں نے مزید کہا کہ اگرہماری عوام کومزید تباہی سے بچاناہے تواپنے ڈراموں کواتنا مضبوط بناناہوگا کہ لوگ بھٹک کے کسی اور سمت نہ جاسکیں ورنہ مستقل میں ہم بہت سے نقصانات سے دوچارہونگے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔