(بات کچھ اِدھر اُدھر کی) - اسموکڈ چکن اسپیگیٹی

سدرہ ایاز  اتوار 22 جون 2014
خیر ترکیب مشکل نہیں لیکن وقت درکار ضرور ہوگا۔ اور دل کی خواہشات کے ہاتھوں ویسے ہی انسان بے بس ہے۔ فوٹو محمد محسن

خیر ترکیب مشکل نہیں لیکن وقت درکار ضرور ہوگا۔ اور دل کی خواہشات کے ہاتھوں ویسے ہی انسان بے بس ہے۔ فوٹو محمد محسن

جیسے ہی گاڑی سنگل پر رکی سامنے ریسٹورنٹ سے آنے والی چائنیر کی خشبو سے میرا دل مچل گیا۔ میں نے سوچا اتر کر خرید لیتی ہوں لیکن پرس میں موجود چند روپے منہ چڑانے لگے۔

خود پر جبر کر کے میں ڈرائیور کو گاڑی آگے بڑھانے کا کہا، راستے میں مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ خود ہی سبزیاں اور چکن خرید کر دل کی خواہش کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔ دکان پر رک کر میں نے مطلوبہ سامان  خریدا اور گھر آتے ہی کچن میں گھس گئی۔

پھر میں نے سوچا جب محنت کرنی ہی ہے تو مختلف انداز سے کی جائے کیوں نہ اسموکڈ چکن اسپیگیٹی بنائی جائے۔ نام سن کر ہی میرے بہن بھائی خوش ہوگئے اور ساتھ ہی میری مدد کا وعدہ کرکے ہمیشہ کی طرح منظر عام سے غائب۔

خیر ترکیب مشکل نہیں لیکن وقت درکار ضرور ہوگا۔ اور دل کی خواہشات کے ہاتھوں ویسے ہی انسان بے بس ہے۔ پھر کیا تھا میں بھی شروع ہوگئی اپنے دل کی خواہش پوری کرنے۔ لیں آپ بھی میری ترکیب سےفائدہ اٹھائیں۔

اجزا:

  • گاجر۔ ایک پاؤ
  • شملہ مرچ۔ ایک پاؤ
  • گوبھی۔ ایک کلو
  • آلو۔ آدھا کلو
  • اسپیگیٹی ۔ ایک پیکٹ
  • کنور کیوب۔ ایک پیکٹ
  • چکن۔ آدھا کلو (اگر زیادہ ڈالنا چاہیں تو مصالحہ کی مقدار بڑھادیں)
  • گرم مصالحہ (کالی مرچ، لونگ، زیرہ، دال چینی) بھون کر پیس لیں۔ ایک چمچہ
  • دہی۔ ایک پاؤ
  • لہسن اور ادرک۔ ایک چمچہ
  • سرکہ۔ چھوٹا آدھا کپ (چکن کے لئے)، تین چمچے الگ سے ڈالنے کے لئے
  • سویا ساس۔ دو چمچے
  • تیل۔ آٹھ کھانے کے چمچے
  • کالی مرچ (الگ سے پسی ہوئی)۔ ایک چممہ
  • نمک۔ حسب ذائقہ
  • سرخ مرچ پسی ہوئی۔ ایک چائے کا چمچہ
  • ہلدی۔  پاؤ چائے کا چمچہ
  • چائنیز نمک۔ آدھا چمچہ
  • زردے کا رنگ۔ حسب ضرورت
  • کوئلہ۔ ایک ٹکڑا

ترکیب:

  • سب سے پہلے گاجر، شملہ مرچ اور گوبھی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر دو سے تین کھانے کے چمچے تیل میں تل کر ایک الگ پتیلی میں نکال لیں۔

 photo 10_zps6dfcad8b.jpg

  • آلو کو بھی کاٹ کر فرنچ فرائز کی شکل میں تلیں اور اسی پتیلی میں ڈال دیں۔
  • اب ایک الگ پتیلی میں دہی، لہسن ادرک، گرم مصالحہ، نمک، سرخ مرچ، ہلدی، آدھا کپ سرکہ، چار کھانے کے چمچے تیل، زردے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس میں چکن ڈال کر پکنے تک چولہے پر رکھ دیں۔

 photo 19_zpsf9c1f398.jpg

  • چکن پکنے کے بعد اس میں کوئلے کا ٹکڑا جلا کر ڈال دیں اور ڈکھن کو اچھی طرح سے 10 منٹ کے لئے بند کردیں تاکہ کوئلے کا ذائقہ چکن میں آجائے۔
  • 10 منٹ بعد چکن کو نکالیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے سبزیوں کی پتیلی میں ڈال دیں۔
  • چکن ڈالنے کے بعد سبزیوں کی پتیلی میں ہی نمک، چائنیز نمک، کالی مرچ، چار چمچے تیل، سرکہ تین چمچے، سویا ساس، کنور کیوب ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

 photo 17_zpsaeaa976b.jpg

  • ایک بڑی پتیلی میں پانی گرم کر اور اسپیگیٹی  کے ٹکڑے ڈال دیں، اوپر سے دو کھانے کے چمچے تیل بھی ڈالیں تاکہ اسپیگیٹی آپس میں نہ چپکے۔
  • نرم ہونے پر اسپیگیٹی کو پانی سے نکال کر چھان لیں۔
  • اب مصالحے کو اسپیگیٹی میں ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • پلیٹ میں پیش کریں اور داد وصول کیجئے۔

 photo 12_zpseb0b331c.jpg

کھانے ٹیبل پر لگاتے میرے بہن بھائی بھاگتے ہوئے ٹیبل پر آبیٹھے۔ میں نے دونوں کو گھورا تو فورا ہی سیون اپ نکال کر گانے لگے ’ منا لو فوڈ کا کا لو وید سیون اپ‘۔ اور ہسنتے ہوئے ہم کھانا کھانے لگے۔

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس  اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر،   مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف  کے ساتھ  [email protected]  پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

سدرہ ایاز

سدرہ ایاز

آپ ایکسپریس نیوز میں بطور سب ایڈیٹر کام کررہی ہیں۔ خبروں کے علاوہ موسیقی اور شاعری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ آپ ان سے @SidraAyaz رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔