نجی چینلز نے ریما کا تیار کردہ پروگرام چلانے سے انکارکردیا

شوبز رپورٹر  ہفتہ 29 نومبر 2014
ذرائع نے بتایا ہے کہ پروگرام کی پوسٹ پروڈکشن ٹھیک نہیں تھی جس پر اسے غیر معیاری قرار دیا گیا۔ فوٹو: فائل

ذرائع نے بتایا ہے کہ پروگرام کی پوسٹ پروڈکشن ٹھیک نہیں تھی جس پر اسے غیر معیاری قرار دیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں تک راج کرنے والی اداکارہ وہدایتکارہ ریما کا ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ریکارڈ کیے جانے والا پروگرام مختلف چینلز نے نشر کرنے سے انکارکردیا۔

معلوم ہواہے کہ ریما امریکا منتقل ہوتے ہی ذاتی پروڈکشن کا آغازکردیا تھا اورمختلف موضوعات پرڈاکومنٹریز بنانے کے علاوہ انھوں نے ایک پروگرام ’’ریما کا امریکا ‘‘ بھی بنایا تھا جس میں وہاں مقیم اہم پاکستانی شخصیات کے انٹرویوز شامل تھے۔ اس سلسلہ میں ریما خان نے چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران پرائیویٹ چینلز کے منتظمین کو اپنے تیارکردہ پروگرام کوآن ائیر کرنے کی ڈیل کرنا چاہی لیکن سب نے پروگرام دیکھ کراس کوخریدنے سے صاف انکارکردیا تھا۔

دوسری جانب کراچی میں دوچینلز کی انتظامیہ نے تو پروگراموں کا انداز جاننے کے بعد ہی اسی وقت ریما سے معذرت کرلی تھی جب کہ ایک چینل نے چند روز پہلے پروگرام چلانے سے انکار کردیا دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پروگرام کی پوسٹ پروڈکشن ٹھیک نہیں تھی جس پر اسے غیر معیاری قرار دیا گیا۔ اس بارے میں جب ریما سے رابطہ کیا گیا توان کے فون بند تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔