بینک سے 50 ہزار سے زائد روپے نکلوانے پر صفر اعشاریہ چھ فی صد کٹوتی ہوگی

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 6 جولائی 2015
لوگوں کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر اس طرح کے ٹیکس لگانا ظلم ہے.  فوٹو : فائل

لوگوں کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر اس طرح کے ٹیکس لگانا ظلم ہے. فوٹو : فائل

اسلام آباد: اگر آپ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے توبینک سے50ہزار سے زائد روپے نکلوانے پر صفر اعشاریہ چھ فی صد کٹوتی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کی آمد آمد ہے کوئی عید کی شاپنگ کر رہا ہے تو کوئی پردیسی گھر والوں کوپیسے بھیج رہا ہے لیکن 50ہزار سے زائد رقم کی ٹرانزیکشن پر اعشاریہ چھ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگا دیا گیا ہے، لوگ اس ٹیکس پر بلبلا اٹھے ہیں اور انھوں نے شدید احتجاج کیا ہے ، لوگوں کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر اس طرح کے ٹیکس لگانا ظلم ہے، تاجروں نے بھی پورے ملک میں اس ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔