وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا سے ایک بار پھرشادی کی ’درخواست‘ کردی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 1 مئ 2016
وسیم اکرم نے اس موقع پر اپنی زندگی کے رومانوی پہلو پر سے بھی پردہ اٹھایا،فوٹو: فائل

وسیم اکرم نے اس موقع پر اپنی زندگی کے رومانوی پہلو پر سے بھی پردہ اٹھایا،فوٹو: فائل

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا سے ایک بار پھر شادی کی ’درخواست‘ کردی، انھوں نے ایسا بھارتی ٹی وی پروگرام’ دی کپیل شرما شو‘ میں کیا۔

وہ اپنی آسٹریلوی نژاد اہلیہ کے ہمراہ اس شو میں شریک ہوئے، وسیم اکرم نے اس موقع پر اپنی زندگی کے رومانوی پہلو پر سے بھی پردہ اٹھایا، انھوں نے کہا کہ کبھی بھی کسی سے شادی کیلیے اس طرح درخواست نہیں کی مگر مجھے معلوم تھا کہ شنیرا کے معاملے میں ایسا کرنا پڑے گا، انھوں نے پروگرام میں بھی ایک گھٹنے پر جھکتے ہوئے شنیرا کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کی جس پر انھوں نے کہا کہ وسیم جتنی مرتبہ بھی درخواست کریں گے میں اسے قبول کرنے کیلیے تیار ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔