324 میچز میں قیادت، دھونی نے رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 23 جون 2016
دھونی اب تک 60 ٹیسٹ، 194 ون ڈے اور 70 ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

دھونی اب تک 60 ٹیسٹ، 194 ون ڈے اور 70 ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے قومی ٹیم کی سب سے زیادہ قیادت کے حوالے سے آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

دھونی اب تک تمام فارمیٹس کے 324 انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی کپتانی کرچکے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹوئنٹی 20 کی صورت میں دھونی اس سنگ میل پر پہنچے، وہ 2007 میں کپتان بنے تھے، وہ اب تک 60 ٹیسٹ، 194 ون ڈے اور 70 ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں، ان کی کپتانی میں بھارت 27 ٹیسٹ، 107 ون ڈے اور 40 ٹوئنٹی 20 میچز جیت چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔