سوشل میڈیا؛ میسی کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ آفریدی موضوع بحث بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 جون 2016
ایک شخص نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سچن ٹنڈولکر براہ مہربانی میسی سے بات کریں۔ فوٹو: فائل

ایک شخص نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سچن ٹنڈولکر براہ مہربانی میسی سے بات کریں۔ فوٹو: فائل

لندن: اسٹار ارجنٹائنی فٹبالر بین الاقوامی مقابلوں کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگئے،ان میں سے کئی افراد کا خیال تھا کہ میسی کو شاہد آفریدی سے سبق لیتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک شخص نے ازراہ مذاق لکھا ’’جب رپورٹر نے میسی سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں گے تو میسی نے جواب دیا میں شاہد آفریدی نہیں ہوں‘‘ کئی دیگر نے بھی اس حوالے سے مزاحیہ ٹویٹس کیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ سچن ٹنڈولکر براہ مہربانی میسی سے بات کریں،انھیں بتائیے کہ کیریئر کے 20 سال اور 6 عالمی کپ کے بعد ٹرافی اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ روز کوپا امریکا کپ کے فائنل میں مسلسل دوسری مرتبہ چلی کے ہاتھوں شکست پر ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے بین االاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔