- طاقتور شمسی طوفان کے اثرات آسمان پر نمودار
- گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کی خبروں پر بلوچستان حکومت کا ردعمل
- آزاد کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر پی پی اور پی ٹی آئی کا اظہار تشویش
- کراچی میں اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی میں منشیات کے دو مرکزی ڈیلر گرفتار
- سعودی عرب کے ساتھ ملکر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعظم
- پنجاب حکومت اور میئر کراچی کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان
- سندھ میں گندم ذخیرہ اور اسمگلنگ میں ملوث 336 افراد کی نشاندہی ہوگئی
- سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی خلاف پرُتشدد احتجاج، سب انسپکٹر شہید، 16 اہلکار زخمی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا واپڈا اور وفاق سے 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ
- گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ، ایک دوسرے کو دھمکیاں
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو خبردار کردیا گیا
- مردار جانور کا 10 من گوشت لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام
- انٹربورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
- کراچی میں گرمی کی لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان
- فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی
- کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے والے ہوجائیں ہوشیار!
- چین کے صحرا میں اونٹوں کیلئے ٹریفک سگنلز نصب
- بلوچستان؛ پوست کی کاشت کے خلاف کارروائی، ملزمان کے حملے میں 6اہلکار زخمی
’’تیری الفت میں صنم‘‘ زبیدہ خانم کی برسی آج منائی جائیگی
لاہور: معروف پلے گلوکارہ زبیدہ خانم کی تیسری برسی آج منائی جائے گی۔ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے صاحبزادے فیصل بخاری رہائشگاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے۔
زبیدہ خانم کا آبائی شہر امرتسر ہے اور قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان بھی ہجرت کرکے لاہور میں سکونت پذیر ہوا۔ زبیدہ خانم کا سنگیت کے کسی روایتی گھرانے سے کوئی تعلق نہیں۔ زبیدہ خانم کی مقبولیت اور شہرت کا نقطہ آغاز ہدایتکار نذیر کی ایک پنجابی فلم ’’شہری بابو‘‘ سے ہوا۔
گلوکارہ نے ۔’’پاٹے خان‘‘،’’دلا بھٹی‘‘، ’’پتن‘‘، ’’چن ماہی‘‘،’’سرفروش‘‘، ’’ایاز‘‘ سمیت متعدد فلموں کے لیے یادگار نغمے گائے جن میں تیری الفت میں صنم ہم نے بہت درد سہے، ساڈا سجرا پیار کوے بار بار، کیتے ہوئے قرار بھل جائیں ناں، چھڈ جاویں نہ چناں باں پھڑ کے، رب نے کرایا ساڈا پتناں تے میل اوئے، نی چھیٹے سجناں دی اے، بندے چاندی سونے دی نتھ لے کے،ساڈے انگ انگ وچ پیار نے پینگاں پائیاں نیں، اے چاند ان سے جاکر میرا سلام کہنا‘ آئے موسم رنگیلے سہانے جیاناہیں مانے‘ تو چھٹی لے کے آجا بالما‘سمیت دیگرشامل ہیں۔
نسیم بیگم کے آنے کے بعد ملکہ ترنم نورجہاں کے مکمل طور پر پلے بیک کے شعبے سے وابستگی اختیار کرلینے سے زبیدہ خانم نے سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا اورمعروف کیمرہ مین ریاض بخاری سے شادی کرکے فلمی دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی۔ زبیدہ خانم 19اکتوبر 2013ء کو انتقال کرگئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔