فلم انڈسٹری 2 حصوں میں تقسیم، کراچی اور لاہور کے فلم میکر آمنے سامنے آ گئے

پرویز مظہر  ہفتہ 22 اکتوبر 2016
لاہور میں ہمیشہ فلمیں بنیں ٹی وی ڈرامہ نہیں،مستقبل میں لاہورانڈسٹری کا مضبوط مرکز ہوگا، ہدایتکار۔ فوتو: فائل

لاہور میں ہمیشہ فلمیں بنیں ٹی وی ڈرامہ نہیں،مستقبل میں لاہورانڈسٹری کا مضبوط مرکز ہوگا، ہدایتکار۔ فوتو: فائل

کراچی:  

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے بعد پاکستانی میں بنائی جانے والی فلموں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

کراچی جو فلم انڈسٹری کی بحالی میں پیش پیش رہا ہے ان دنوں فلم انڈسٹری کا سب بڑا مرکز بن گیا ہے جہاں اس وقت ایک درجن سے زائد فلمیں زیر تکیمل ہیں جب کہ کراچی میں بننے والی فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرکے ملک میں بننے والی روایتی فلموں کو روایت کو ختم کیا ہے۔

کراچی کے فلم میکز سعید رضوی ،قمر اقبال، رئیس خان، سہیل کاشمیری، اسلم شیخ، امتیاز بخاری، احسان علی زیدی کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کو ایک پہچان ملی ہے،عالمی منڈی تک ہم نے رسائی حاصل کی ہے۔

دوسری طرف لاہور جو لولی ووڈ کہلاتا ہے جہاں ہمیشہ روایتی فلمیں بنتی رہی ہیں وہاں اب یہ تبدیلی لانے کی کوشش کی جارہی ہے نئے دور کے ساتھ فلمیں بنائی جائیں لیکن فلم انڈسٹری کی روایت رہی ہے اسے بھی مد نظر رکھا جائے، دونوں بڑے شہروں میں فلموں کا بننا جہاں بہت خوش آئند نظر آرہا ہے جو فلم انڈسٹری کے مستقبل کے حوالے سے ایک اچھی پیش رفت ہے وہیں کراچی اور لاہور میں فلمیں بنانے والوں کے درمیان اختلافات بھی سامنے آئیں ہیں، فلم انڈسٹری دوحصوں میں بٹ گئی، دونوں شہروں کے فلم میکرز ایک دوسرے کے خلاف آمنے سامنے آگئے۔

لاہور میں فلم انڈسٹری کے سینئر فلم پروڈیوسر کامران چوہدری، سید نور ،پرویزکلیم، فیاض خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ فلم بنائی ہے ہم فلمیں ہی بناتے رہے ہیں ٹی وی ڈرامہ نہیں، اس وقت اس وقت جو لوگ کراچی میں فلمیں بنا رہے ہیں کہ وہ فلم کم اور ٹی وی ڈرامہ زیادہ نظر آتا ہے، پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لیے فلم انڈسٹری کو اچھی اور معیاری فلموں کی ضرورت ہے فلم بنانے کے لیے جس ٹیکنک کی ضرورت ہے اس کا نئے لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہے، فلم بغیراچھی کہانی، اسکرین پلے، مکالمے اور میوزک کے بغیر نہیں بنتی اور یہ چیزیں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔

ماضی میں بننے والی فلمیں اس کے بغیر ممکن نہیں ہوتی تھی،فلموں میں میوزک کو نظر انداز کردیا گیاجس کی وجہ سے فلمیں سپر ہٹ ہوتی تھیں ،کراچی کے فلم میکر کا کہنا ہے کراچی کی فلم انڈسٹری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، ہم ابھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں وقت ثابت کرے گا کہ کہ بہتر کام کون کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔