- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
سی پیک لانگ ٹرم پلان؛ چین اور پاکستان کے درمیان مالی معاونت کو فروغ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: سی پیک لانگ ٹرم پلان کے تحت چین میں فری ٹریڈ زون کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گوادر پورٹ فری زون کی تعمیر کوجدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے لانگ ٹرم پلان کے تحت پاکستان اور چین دونوں ملکوں کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ ایکسپریس کو موصول چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے لانگ ٹرم پلان کے مطابق سی پیک کے تحت چائنا اور پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مالی معاونت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پاکستان میں چائنا ( شنگھائی ) پائلٹ فری ٹریڈ زون اور چائنا کے دیگر فری ٹریڈ زون کو دیکھتے ہوئے گوادر پورٹ فری زون کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
سی پیک لانگ ٹرم پلان کے مطابق چائنا اور پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان فنانشل کو آپریشن کو فروغ دیا جائے گا۔ اسی طرح پاکستان اور چائنا کے درمیان سیکیورٹیز مارکیٹ کو ڈیولپ کیا جائے گا جب کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہی سی پیک لانگ ٹرم پلان میں چائنا اور پاکستان کے درمیان اسٹاک ایکسچینج میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق طے پاگیا ہے۔
یاد رہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی ( جے سی سی ) کا اجلاس گزشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس میں سی پیک کے لانگ ٹرم پلان کو چائنا اور پاکستان کی جانب سے فائنل کیا گیا تھا۔ اس لانگ ٹرم پلان میں ہی دو طرفہ طور پر فنانشل کو آپریشن کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پاکستان اور چائنا سی پیک منصوبے کے ثمرات کو بڑھا سکیں۔
اسی ضمن میں لانگ ٹرم پلان میں فنانشل کو آپریشن کو فروغ دینے کے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔