- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
کراچی گارمنٹس سٹی کے مردہ منصوبے کو زندہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کراچی میں گارمنٹس سٹی کمپنی کے قیام کا فیصلہ کر لیا اور اس مقصد کے لیے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو موصول دستاویز کے مطابق یہ منصوبہ پورٹ قاسم کے علاقے میں شروع کیا جائے گا جس پر 3 سال میں عملدرآمد ہو گا، ابتدائی طور پرآئندہ مالی سال 94کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے ٹیکسز کے معاملے پر وفاق اور سندھ کے درمیان معاملات طے نہیں ہو پائے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹریڈ پالیسی 2003-04 کے تحت لاہور، فیصل آباد اور کراچی میں گارمنٹس سٹی کے قیام کا فیصلہ کیا تھاتاکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کے ساتھ روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کیے جاسکیں مگر 14 سال گزرنے کے باوجود یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا۔
کراچی گارمنٹس سٹی کیلیے 2005 میں حکومت نے300 ایکڑ زمین بھی خریدی لیکن 12 سال بعد بھی اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، اب وفاقی حکومت نے اس منصوبے کو شروع کرنے کیلیے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی ہے، دوسری جانب لاہور گارمنٹس سٹی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پیداواری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔