- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے 2.14 ارب کا ترقیاتی بجٹ مانگ لیا
اسلام آباد: پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پاک پی ڈبلیو ڈی) نے جھنگ اور بھکر میں انٹیلی جنس بیورو کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کی تعمیر اور سروے آف پاکستان راولپنڈی عمارت بلڈنگ کی اپ گریڈیشن سمیت 26نئے منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت سے2ارب 13کروڑ 70لاکھ روپے مانگ لیے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو موصول دستاویز کے مطابق پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران 2ارب 13 کروڑ 70لاکھ روپے لاگت سے 26نئے منصوبے شروع کرنے کی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے ڈپلو میٹک انکلیو جی فائیو اسلام آباد میں پرائم منسٹر اسٹاف کالونی کے مرمتی کاموں کے لیے آئندہ مالی سال میں 27کروڑ 71لاکھ روپے مانگے ہیں، فیڈرل لاج ٹو گارڈن روڈ کراچی کی اپ گریڈیشن و مرمت کے لیے 5کروڑ 94لاکھ، ڈویژنل آفس ایبٹ آباد کے دفتر اور رہائش کے لیے 5کروڑ 52لاکھ روپے، سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں فیڈ رل لاج کی تعمیر کے لیے 13کروڑ 30لاکھ روپے اور فیڈرل لاج جی فائیو ون اسلام آباد کی امپرومنٹ کے لیے 5کروڑ 84لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فاطمہ جنا خ ہاسٹل جی فائیو ٹو اسلام آبادکی امپرومنٹ کے لیے 4کروڑ 18لاکھ روپے، سروے آف پاکستان راولپنڈی کی عمارت کی اپ گریڈیشن اور مرمت کے لیے 5کروڑ 99لاکھ روپے، اسی طرح جھنگ میں انٹیلی جنس بیورو کے دفاتر اور رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے 5کروڑ 90 لاکھ ، انٹیلی جنس بیو ر و بھکر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے 5کروڑ 90 روپے، فیڈرل لاج نمبر 2اسلام آباد میں اضافی کمروں کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ 40لاکھ روپے، بنوں میں فیڈرل لاج کی تعمیر 13کروڑ 14لاکھ ، پاک پی ڈبلیو ڈی سینٹرل سول ڈویژن سیالکوٹ کے لیے دفتر اور رہائشی عمارت کی تعمیر 5کروڑ 90لاکھ روپے اور اسی طرح دیگر منصوبوں کے لیے بھی مجموعی طور پر 2ارب 13کروڑ 70لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔