- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
پرسما، جس نے پاکستانی سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے
ویسے تو پاکستان اپنی تاریخی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے لوگ سب سے پہلے یہاں کی تاریخی عمارتوں ہی کا رُخ کرتے ہیں۔ دیکھا جائے تو پاکستان کے خوبصورت نظارے اس کی ترقی میں خصوصی کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔ پاکستانی تاریخی مقامات ویسے تو خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں رکھتے۔
یوں تو بے شمار مصوروں نے اپنے فن سے ان عمارات کی تصاویر میں بے شمار رنگ بھردیئے اور انہیں قابل دید نظاروں کے ساتھ دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا۔ لیکن جدت کے اس بڑھتے ہوئے رجحان میں بہت سی تبدیلیاں متعارف ہورہی ہیں، آئے روز نت نئے فوٹو سافٹ ویئر اور فوٹو ایڈیٹنگ کے ذرائع دنیا بھرمیں تیز رفتاری کے ساتھ بے شمار تصاویر کو نئے رنگ دینے میں مشغول ہیں۔ مصوری کا فن ایک طرف، اس کا کوئی نعم البدل نہیں، لیکن آج کل کی فوٹو ایڈیٹنگ ایپس بھی کچھ کم نہیں۔ انسان اپنی یا ملک کے کسی بھی حصے کی تصاویر کو بڑی آسانی سے چند منفرد ایکشنز میں تبدیل کرسکتا ہے۔
ایسا ہی ایک خصوصی سافٹ ویئر/ ایپ جو ’’پرسما‘‘ (Prisma) کے نام سے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے، تصویروں کو ایک خاص روپ میں ڈھالنے پر خصوصی مہارت رکھتا ہے۔ 2016 میں متعارف کرایا جانے والا یہ پہلا انوکھا فوٹو ایڈیٹر ہے جو مغربی روس کے شہر ماسکو میں منظر عام پر آیا۔ پرسما ایک ایسی فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن ہے جو مصنوعی ذہانت کی جدید ترین تکنیک یعنی ’’نیورل نیٹ ورک‘‘ استعمال کرتے ہوئے حقیقی تصاویر کو مصورانہ (آرٹسٹک) تاثر دیتا ہے۔
گوگل ہو یا پھر سوشل میڈیا، اکثر جگہ دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستانی تاریخی مقامات کو پرسما ایڈیٹر کی بدولت ایک منفرد اور دلچسپ صورت دی گئی ہے۔ اس کی بدولت ان تاریخی مقامات کی خوبصورتی کو مزید دلچسپ مناظر میں تبدیل کردیا گیا ہے، جو اِن تصاویر میں واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے:
مزار قائد ایک خاص تاریخی مقام ہے جسے پرسما ایڈیٹر کی بدولت ایک دلفریب آرٹسٹک شکل میں دکھایا گیا ہے۔
فیصل مسجد اسلام آباد: ایک آرٹسٹک صورت میں۔
ٹھٹھہ کی شاہجہانی مسجد کا اندرونی منظر۔
نیشنل مونیومنٹ: اسلام آباد کی ایک تاریخی یادگار۔
جھیل سیف الملوک جو سیاحت کے اعتبار سے دنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔
خوبصورت شمالی علاقہ جات کی بے انتہا حسین پہاڑیاں۔
کراچی میں بہادرآباد چورنگی پر موجود چار مینار کی یادگار، اپنی دلکش خوبصورتی کے ساتھ۔
کراچی کا سمندر: ہزاروں لہروں کا دلفریب جمگھٹ۔
برطانوی دور میں قائم کیا گیا راولپنڈی ریلوے اسٹیشن جس میں پرسما نے مزید رنگ بھر کر اور بھی متاثر کن بنا دیا ہے۔
غرض ہم پرسما ایڈیٹر کے ذریعے صرف خاص مقامات ہی کو نہیں بلکہ اپنی تصاویر کو ایک خاص آرٹسٹک انداز میں پیش کرسکتے ہیں مگر اس کا انحصار آپ کے اپنے ذوق سے ہے۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کردیجیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔