- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
ورلڈ کپ کیلیے ابھی سے ٹیم تیار کی جائے،عبدالقادر
کراچی: سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کو تیار کرے، وہ خود بھی ماضی میں چیف سلیکٹر رہے ہیں، سرکاری خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے وقت کے مایہ ناز اسپنر نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلیے ٹیم تیارکرنے کا وقت شروع ہوچکا ہے۔
زمبابوے میں منعقدہ سہ ملکی ٹوئنٹی 20 سیریز کے حوالے سے عبدالقادر نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان منعقدہ اس سیریز سے گرین شرٹس کو فائدہ نہیں پہنچا، زمبابوے لو رینک ٹیم ہے جبکہ آسٹریلیا نے ان مقابلوں میں اپنے نوجوان پلیئرز کو آزمایا، اس میں دیگر دونوں ٹیمیں پاکستان کے مقابلے میں کم تجربہ کار تھیں، عبدالقادر1977 سے 1993 تک پاکستان کیلیے 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
عبدالقادر نے مزید کہا کہ پاکستان کو آنے والے دنوں میں مضبوط حریفوں سے کھیلنا چاہیے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں بہتری آئی۔ یہ چیز انھیں آئندہ ورلڈ کپ میں فائدہ پہنچائے گی، کمتر ٹیموں کے خلاف کامیابی سمیٹنے پر پی سی بی ستائش تو حاصل کرسکتا ہے لیکن اس سے پلیئرز کو پرفارمنس میں بہتری لانے میں کچھ خاص مدد نہیں ملے گی، انھوں نے تجویز دی کہ پی سی بی کو چاہیے کہ وہ لازمی طور پر ’ اے ‘ ٹیم تیار کرے، جو نیشنل ٹیم کی جگہ ہمہ وقت تیار رہے، اگر کسی نیشنل ٹیم میں ہمارا کوئی پلیئر انجرڈ ہو تو ہمارے پاس فوری طور پر اے ٹیم میں اس کا متبادل موجود ہونا چاہیے، اس کے علاوہ پی سی بی کو ملک بھر سے باصلاحیت کرکٹرز کو تلاش کرکے انھیں مستقبل کیلیے تیار کرنا چاہیے،
یاد رہے کہ عبدالقادر 1987 سے 1989 تک پانچ ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت بھی سنبھال چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔