- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
ایشیا کپ میں قومی ٹیم سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے، جاوید میانداد
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے بہترین بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔
ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہاکہ کرکٹ چانس کا کھیل ہے جو ٹیم ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھائے وہ کامیاب رہتی ہے۔ ایشیا کپ میں شریک سب ٹیمیں بہتر تاہم یہ بات درست ہے کہ جو ٹیم زیادہ اچھی ہو اس پر دباؤ بھی زیادہ ہوتا ہے، ایونٹ میں شریک افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو آسان نہ لیا جائے، وہ آگے بڑھ رہی ہے اور ناکامی کا بھی خوف نہ ہونے کے سبب اس پر کوئی دباؤ بھی نہیں ہوگا۔
ایک سوال پر جاوید میانداد نے کہا کہ میرے خیال سے اس فارمیٹ میں ٹیم کو 6 بولرز کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی، اگر کسی ٹیم میں اچھے بولرز ہوں تو وہ جیتنے کی پوزیشن میں ہوتی ہے، دراصل بولرز ہی میچ ونرز ہوتے ہیں،انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس کی بیٹنگ عمدہ اور بولرز بھی شاندار ہیں، دوسری جانب بھارت کے پاس مضبوط بیٹنگ لائن تو موجود لیکن اچھے بولرز کی کمی کا سامنا درپیش ہے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ ایشیا کپ میں بہتر نتائج کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، ایک اچھا کھلاڑی میچ جتواتا بھی ہے جبکہ کوئی ایک پلیئر ناکامی کا بھی سبب بنتا ہے، انھوں نے قومی اسکواڈ میں شامل ٹاپ کرکٹرز کے حوالے سے کہاکہ ان کو دوران مقابلہ اپنی ذمہ داری بھر پور طریقے سے سر انجام دینا ہوگی۔
ایونٹ میں ویرات کوہلی کی عدم شرکت کے حوالے سے جاوید میانداد نے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کا اہم جزو ہیں، اچھے کھلاڑی کی موجودگی کسی بھی ٹیم کے لیے ایڈوانٹیج ہوتی ہے، ویرات کوہلی کے بغیر بھی بھارتی ٹیم اچھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔