- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- کہاں لکھا ہے انتخابی نشان نہ ملنے پر سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑسکتی؟ سپریم کورٹ
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستانی کھلاڑی عماد بٹ پر ایک میچ کی پابندی ختم
بھونیشور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی ٹیم انتظامیہ کی اپیل پر عماد کے خلاف ایک میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس لے کر انہیں میچ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
ورلڈ کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے کل اپنا اہم میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلنا ہے، جس میں نائب کپتان عماد شکیل بٹ بھی شرکت کرسکیں گے۔ ورلڈ کپ ہاکی میں عماد بٹ پر ملائیشیا کے کھلاڑی کو زخمی کرنے کی کوشش پر پابندی لگائی گئی تھی۔ دوسری جانب کپتان رضوان سینئر ان فٹ ہونے کی وجہ سے اس میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ان کی جگہ متبادل ٹیم میں شامل ہونے والے ارسلان قادر ایکشن میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم مشکلات کا شکار
پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے، کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم اگلے مرحلے میں رسائی پانے کے امکانات بڑھ جائیں گے، بصورت دیگر کم سے کم مارجن سے ہار کے بعد ہی آگے جانے کا کوئی چانس ہوسکتا ہے۔
پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو جرمنی نے ایک گول سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ملائیشیا کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا تھا۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق رضوان سینئر کے نہ ہونے سے نقصان ہوگا تاہم کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔