- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
- محکمہ انسداد دہشتگردی کی بڑی کارروائی، دو اہم دہشتگرد ہلاک
- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
ہفتہ رفتہ؛ کاٹن مارکیٹ میں خریداری میں تیزی، روئی کی قیمتوں میں استحکام
کراچی: مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ٹیکسٹائل واسپننگ ملوں کی جانب سے بڑھتی خریداری سرگرمیوں کے باعث روئی کی قیمت میں مجموعی طور پر استحکام رہا۔جنرز کے پاس تقریبا 6 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے جبکہ کئی ملوں کو روئی کی ضرورت بھی ہے جس کے باعث کاروباری حجم بھی نسبتا مناسب رہا۔
سندھ وپنجاب میں فی من روئی کی قیمت 7300 تا 9000 ہزار روپے جبکہ پھٹی کے ذخائرختم ہوچکے ہیں۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے فی من رئی کی اسپاٹ قیمت8800 روپے پر مستحکم رکھا۔
کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 کروڑ 16 لاکھ گانٹھوں سے 7 فیصد کم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اگرچہ آئندہ سال کے سیزن میں کپاس کی پیداوارکاہدف 1 کروڑ 50 لاکھ گانٹھ رکھنے کے عزم کا اظہار کرنے سے کپاس کی کاشت سے منسلک اداروں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا۔
دریں اثنا گذشتہ روز ملتان میں آئندہ سیزن کے لیے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کہا گیاہے کہ آئندہ سیزن میں فری کنٹیمینیشن پھٹی پر فی 40 کلو 200 روپے تک پریمیم ادا کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں کاٹن سیکٹر میں کنفیوژن پیدا ہورہا ہے۔
نسیم عثمان نے اس سلسلے میں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے بتایاکہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ پنجاب اورسندھ میں تقریبا 20 کاٹن فیکٹریوں کاانتخاب کیا جائیگااور متعلقہ علاقوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی جائیگی کہ مخصوص کاٹن فیکٹریوں کو وہ کچرے کے بغیر صاف پھٹی دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔