- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
اگلے 2 برس بھی پاکستان افراط زرکم نہیں کرسکے گا، عالمی بینک
اسلام آباد: عالمی بینک نے اگلے دوبرسوں کیلئے پاکستان کی اقتصادی نشوونماکے اہداف میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے قراردیاہے کہ عمران خان کی حکومت افراط زر،عوامی قرضوں اورمالی خسارے میں کمی کے اہداف پورے نہیں کرسکے گی۔
جنوبی ایشیاء کی 2019کی رپورٹ کے مطابق ان مسائل کی نشاندہی کی ہے جن کاانھیں اقتدارکے تیسرے سال تک سامنا کرناپڑے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کااقتصادی رویہ خطے کے دیگرتمام ممالک سے مختلف تھا۔روپے کی قدرمیں خاطرخواہ گراوٹ کے باوجودعالمی بینک نے ستمبرکے اختتام تک اس میں 4.8فیصداضافہ دیکھا۔واشنگٹن سے اتوارکوجاری رپورٹ میں پیش گوئی کی کہ 2001ء کے بعدسے پہلی بارغربت کے خاتمے کیلئے پاکستان کی پیشرفت ’’رک ‘‘ جائے گی۔
جس کی وجہ آئی ایم ایف کے 6ارب ڈالرکے 39مہینوں کے مالیاتی پروگرام کے تحت کی گئی اقتصادی مطابقت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کودووقت کاکھانامفت فراہم کرنے کیلئے عوامی لنگرخانہ شروع کیا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سوااقتصادی اہداف پورے نہ ہونے کی بری خبرمالی مشیرحفیظ پاشاکے اس اعلان کے بعدسامنے آئی کہ حکومت نے رواں مالیاتی سال کے پہلی سہ ماہی میں تجارتی اورمالی خسارے پرقابو پالیا ہے۔پاکستان ،جنوبی ایشیاء کے دیگرمتعددممالک کی طرح اپنی استعدادکے برعکس آدھانشوونماکررہا ہے۔مالی سال 2019ء۔ 20 میں یہ 2.4فیصدکے حساب سے ترقی کرے گا۔
پاکستان میں اس عرصے کے دوران اس کی نشوونماکی شرح 2.4فیصدکے حساب سے ترقی کرے گی۔رپورٹ کے مطابق اقتصادی نشوونما کی بحالی کی رفتارآہستہ ہونے کاامکان ہے جو2020-21ء کے مالی سال میں صرف3فیصد ہوگی،اس کی وجہ اقتصادی صورتحال میں بہتری اورڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بدولت بیرونی طلب بڑھی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرا م کی بدولت نشوونمامیں بحالی 2021-22ء سے متوقع ہے تاہم یہ عالمی منڈیوں میں قدرے استحکام اورتیل کی قیمتوں میں کمی سے مشروط ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔