- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت؛ افغان خاتون سفارتکار25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
- عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ
- نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
- کتب بینی کی معدومیت
- وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
- جنگ بندی کی پیشکش کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے؛ 12 فلسطینی شہید
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا
- نامیاتی سالموں سے بنایا گیا سولر پینل
- کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول
- ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
ٹی 20رینکنگ؛ بیٹنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کا راج برقرار
لاہور: آسٹریلیا سے ٹوئنٹی 20 سیریز کی تکمیل پر آئی سی سی نے نئی عالمی رینکنگ جاری کردی جب کہ بیٹنگ میں قومی کپتان بابراعظم نے راج برقرار رکھا۔
آئی سی سی کی نئی عالمی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 876 پوائنٹس کیساتھ بدستور سرفہرست ہیں،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 2 درجے ترقی پاتے ہوئے 807 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، ڈیوڈ میلان782 پوائنٹس جوڑ کر اور کولن منرو 778 پوائنٹس کیساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں،ٹاپ 10میں شامل دیگر بیٹسمینوں میں گلین میکسویل، حضرت اللہ زازئی، بھارتی اسٹار روہت شرما، لوکیش راہول، انگلش بیٹسمین ایون مورگن اور کیوی مارٹن گپٹل شامل ہیں۔
فخرزمان 17 ویں پوزیشن پر آگئے، بولنگ میں افغان اسپنر راشد خان نے ٹاپ پوزیشن پر قدم جمارکھے ہیں، مچل سینٹنر نے عماد وسیم کو دوسری سے تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا، ایڈم زمپا چوتھی، شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن نمبر پر چلے گئے، جنوبی افریقہ کے اینڈل فیلکوائیو چھٹے،انگلش اسپنر عادل رشید ساتویں، مجیب الرحمان آٹھویں، آسٹریلیا کے سلو بولر ایشٹن ایگر نویں اور انگلش پیسر کرس جورڈن ٹاپ 10 کے آخری شریک بنے ہوئے ہیں، آل راؤنڈرز میں محمد نبی سرفہرست، پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ فائیو میں شامل نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔